پروفیسر اختر الواسع ، ثمینہ تحسین ڈاکٹر فیضان مصطفی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی تلنگانہ / اے پی کے زیر اہتمام رویندرا بھارتی میں کل ہفتہ 18 اپریل کو ایک روزہ تعلیمی کانفرنس کا وسیع پیمانہ پر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر عزیزقریشی سابق گورنر میزورم ، صدارت آصف پاشاہ کریں گے جب کہ مرکزی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ ، تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور وزیر مال و ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی ، اسرار الحق قاسمی رکن پارلیمنٹ اعزازی مہمانان ہوں گے ۔ جس میں پروفیسر اختر الواسع ( نئی دہلی ) ، ڈاکٹر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی ، ڈاکٹر خواجہ شاہد ، ٹی پی کے لکچرس ہوں گے ۔ اس موقع پر 15 تعلیمی اداروں اور شخصیات کو باوقار ایوارڈس عطا کئے جائیں گے جس میں نصر اسکول ، سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ، شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ، مدینہ ایجوکیشن سوسائٹی ، عثمانیہ کالج کرنول ، غیاث الدین بابو خاں ، محمد علی شبیر ، وغیرہ شامل ہیں ۔ مسٹر ایم ایس فاروق جنرل سکریٹری نے شرکت کی اپیل کی ۔ صدر مجلس استقبالیہ جابر پٹیل ہیں ۔ اراکین کمیٹی نعیم اللہ شریف ، غلام یزدانی ایڈوکیٹ ، رحیم الدین انصاری ، ایم اے حمید ، احمد بشیر الدین فاروقی ، محمد معید ، خلیل الرحمن نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔۔