رویت ھلال کمیٹی کا اجلاس

حیدرآباد۔/28مئی، ( فیکس ) مرکزی رویت ھلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ھلال ماہ شعبان المعظم1435 ھ جمعرات 6:30 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوگا۔ معزز اراکین رویت ھلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے، اور عامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور 8بجے کے بعد فون نمبرات 24576832 ، 24513246، 24521088 پر اور موبائیل نمبرات 9866112393 ، 9000008138 پر رویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیا جاسکے۔ رویت ھلال کمیٹی نے رویت کے سلسلہ میں معقول انتظامات کئے ہیں تاکہ حصول اطلاعات میں سہولت ہو۔