ملبورن ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 400 افراد جن میں سے بیشتر روہنگیا مسلمان تھے، میانمار کی ریاست راکھین میں فرقہ وارانہ تشدد کے دوران ہلاک ہوگئے جبکہ لاکھوں افراد سرحد پار کرکے بنگلہ دیش فرار ہونے کے منتظر ہیں۔ میانمارکی فوج کے سربراہ نے پہلی بار روہنگیا مسلمانوں پر تشدد تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 30,000 روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پر جمع ہیں جبکہ کئی دیگر مایوس افراد سرحدی دریا عارضی کشتیوں کے ذریعہ پار کرنے کی مایوسانہ کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔