بنکاک ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم تھائی پریت چھن اوچھا نے روہیا کیمپس کا پتہ چلانے کیلئے حکام کو 10 دن کی مہلت دی ہے۔ روہنگیا سے ترک وطن کرنے والوں کی خبروں اور حراستی کیمپس سے متعلق اطلاعات کے درمیان انہوں نے یہ ہدایت دی ہے۔ بنگلہ دیش اور ماینمار سے آنے والے روہنگیا شہریوں کی اجتماعی قبریں اور نعشیں دستیاب ہونے کے بعد وزیراعظم تھائی لینڈ نے اس طرح کی خفیہ حراستی جیلوں کا پتہ چلانے کیلئے حکام کو ہدایت دی ہے۔ غیرقانونی تارکین وطن کو خفیہ کیمپس میں مقید کردینے کی اطلاعات ہیں جہاں پر درجنوں اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ مقامی حکام کو اس مسئلہ سے نمٹتے ہوئے حکومت کو رپورٹ دینے کی ضرورت ہے۔