روہنگیا پناہ گزین سرکاری پناہ گزین کیمپوں کو منتقل

آئیزول ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 12مشتبہ روہنگیا پناہ گزین تین دن قبل سرکاری زیر انتظام پناہ گزین کیمپوں کومنتقل ہوگئے ۔اُن پر بردہ فروشی کے الزامات عائد تھے ۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ آٹھ خواتین اور چار نابالغ لڑکے ایک مقامی خاتون کے مکان سے گرفتار کرلئے گئے ۔ وہ ہندوستان کے شہری کی حیثیت سے کارامد سفری کاغذات کے ساتھ سفر کررہے ہیں ۔ خاتون نے جو اس گروپ کی میزبان تھی، پولیس نے کہا کہ اُس نے اس گروپ کو اس لئے پناہ فراہم کی ہیں کیونکہ وہ اُ س کی کزن خواتین ہیں جو میانمار سے آئیی ہیں ۔ لڑکوں کو یقیم خانہ بھیج دیا گیا جہاں سے انہیں دوسرے محفوظ پناہ گزین کیمپ منتقل کیا جائے گا ۔ سرکاری پناہ گزین کیمپ محکمہ سماجی بہبود کے تحت ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تمام 12کو بنگلہ دیش پناہ گزین کیمپوں سے میزورم منتقل کیا گیا ہے ۔