کاکس بازار ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محمد سلیم، ایک روہنگیا پناہ گزین جو میانمار کے بے رحم درندے فوجیوں کے ظلم و ستم سے بچنے کیلئے بنگلہ دیش کے سب سے بڑے پناہ گزیں کیمپ میں ہے، اپنی 8 سالہ دختر (بیٹی) کو ’’ٹیک وونڈو اسپورٹس‘‘ سکھا رہے ہیں تاکہ ان کا خانندان سطح غربت سے دور ہوسکے۔ روہنگیائی مسلمانوںک و ارض پر سب سے زیادہ ظلم و ستم سہنے والوں میں شمار کیا گیا ہے۔ چند افراد کو پناہ گزینوں کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد بنا کسی قانونی حیثیت اور تحفظ کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔