ڈھاکہ ۔26اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) قوام متحدہ نے برما میں نسلی قتل عام کے باعث ہجرت کرنے والے مسلم بچوں کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی ایک نسل کسی بھی طرح کی تعلیم کے حصول سے محروم ہے۔ اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہیکہ برما کے صوبے روہنگیا میں کئی نسلوں سے آباد7لاکھ کے لگ بھگ مسلمان جن میں60 فیصد تعداد بچوںکی ہے کی بنگلہ دیش ہجرت کی سالگرہ سے قبل کہا ہے کہ مہاجر کیمپوں کی جھونپڑیوں میں مقیم ان بچوں کے تعلیم سے محرومی کے ساتھ مون سون میں سیلاب کے باعث صحت کے مسائل اور وبائی امراض کا شکار ہونے کے خطرات ہیں۔