روہنگیا مسلمانوں پر مقدمات کے خلاف انڈونیشیائی مسلمانوں کا احتجاج

جکارتہ ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں مسلم خواتین نے آج میانمار کے سفارتخانہ کے روبرو انڈونیشیاء کے دارالحکومت نے مسلسل تیسرے دن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ میانمار کے روہنگیا مسلم اقلیت پر مقدمات کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔ سینکڑوں مسلح پولیس کے ارکان عملہ وسطی جکارتہ نے سفارتخانہ کی حفاظت پر تعینات کئے گئے تھے۔ احتجاجی ’’روہنگیا بچاؤ‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور بیانرس تھامے ہوئے تھے جن پر تحریر تھا ’’میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی روک دو‘‘۔ میانمار میں مذہبی بنیاد پر تشدد کی وجہ سے ہزاروں روہنگیا فرار ہوکر پڑوسی ملک بنگلہ دیش منتقل ہورہے ہیں۔