واشنگٹن۔29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سینیٹر میک کونیل نے کہا ہے کہ روہنگیاؤں پر مظالم کیلئے میانمار کی لیڈر آنگ سان سو چی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔مسٹر میک کونیل نے منگل کو ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ میانمار میں روہنگیاؤں پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن اس ظلم و زیادتی کے لئے سوچی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جا سکتا کیونکہ ان کے پاس فوجی کارروائی کو روکنے کی طاقت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ سو چی کو ایسے کسی واقعات کا مجرم نہیں گردانا جا سکتا جو ان کے دائرہ اختیارسے باہر تھا، جس پر ان کا کنٹرول اور اثر نہیں تھا۔