حیدرآباد5 ستمبر (پریس نوٹ) روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم اور نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور عالم انسانیت کو روانہ کرنے ایک یادداشت کی تیاری ‘ ضمیر کو بیدار کرنے، برما اور بنگلہ دیش کے سفارتخانے پر دباؤ بنانے نیز کل جماعتی گول میز اجلاس دفتر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڑیشہ، چھتہ بازار حیدرآباد میں 6 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب منعقد کیا جا رہا ہے۔ تمام تنظیموں، جماعتوں کے ذمہ داروں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس حساس ملی و انسانی مسئلہ کے پیش نظر بپابندی وقت شرکت کریں۔