واشنگٹن ۔ 24 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اسمبلی سطحی امریکی سینیٹرس نے امریکہ اور عالمی برادری سے یہ خواہش کی ہے کہ بنگلہ دیش سے زائداز 6,50,000 روہنگیاوں کی میانمار واپسی کو رضاکارانہ ، محفوظ اور باعزت بنانے کو یقینی بنایا جائے ۔ قانون سازوں کے ایک گروپ نے سینیٹ میں ایک قرارداد متعارف کی جس میں دیگر نکات کے علاوہ اقوام متحدہ سے یہ خواہش کی گئی ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے’’ محفوظ زون ‘‘ یاامن بردار مشن ‘‘ کی تجویز کی افادیت پر غور و خوض کرے تاکہ روہنگیاوں کے تحفظ کو بین الاقوامی نگرانی کے ذریعہ یقینی بنایا جاسکے ۔ اس قرارداد کو سینیٹرس چیف مرکلے ، ٹوڈینگ ، ٹیم کین اور جان مکینن نے پیش کیا ۔ اس موقع پر مرکلے نے کہا کہ روہنگیاوں کے خلاف جن جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے وہ اتنے ہیبت ناک ہیں کہ ان کی خوفناک یادیں آنے والی کئی نسلوں کا تعاقب کرتی رہیں گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ اوہائیو کے ڈیموکرٹیک سینیٹر گزشتہ سال نومبر میں حقائق کا پتہ چلانے ایک کانگریشنل مشن کی قیادت کی تھی جس نے میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا ۔