حیدرآباد 30 جنوری ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج کہا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کا وقاعہ ریاستی حکومت کے دائرہ کار میں نہیں آتا اور اس پر مرکز کو کارروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت روہت کی خود کشی کے معاملہ یا احتجاج میں مداخلت کرنا نہیں چاہتی ۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس کیس میں اپنی انگلیاں بھی جلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس کیس کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کی پہلے ہی سفارش کردی ہے ۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر احتجاج ہو رہا ہے ۔