حیدرآباد۔ 28 اگست (این ایس ایس) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کے ایک دلت اسکالر روہت ویمولہ کی موت کے مبینہ ذمہ داروں وائس چانسلر ایچ سی یو، مرکزی وزراء بنڈارو دتاتریہ اور سمرتی ایرانی کے علاوہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ایک رامچندر راؤ اور یونیورسٹی کے اے بی وی پی کارکن سشیل کمار کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے روہت کیلئے انصاف سے متعلق جدوجہد و یگانگت کمیٹی نے 29 اگست کو 10 بجے دن پرکاشم ہال گاندھی بھون میں ایک مجلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر کے علاوہ پروفیسر لکشمی نارائنا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس، بی جے پی اور اے بی وی پی روہت اور دیگر دلت طلبہ کا سماجی بائیکاٹ کررہے تھے ۔ور ان کی ہراسانی کے سبب اس دلت اسکالر کی موت واقع ہوئی ہے۔