حیدرآباد۔28مارچ ( این ایس ایس ) نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کے کویتا نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں دو ماہ قبل ایک دلت اسکالر روہت ویمولہ کی خودکشی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمپس میں اس قسم کے واقعات رونما نہیں ہونا چاہیئے ‘ تاہم انہوں نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ اس قسم کے ’’ چھوٹے واقعات‘‘ سے حیدرآباد کا امیج متاثر نہیں ہوگا ۔ کویتا نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی گرفتاریوں میں پولیس زیادتی کی اگر کوئی نشاندہی ہوئی ہے تو حکومت اس ضمن میں مناسب کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی مسائل پر ہم عوام کی تائید کریں گے ۔