حیدرآباد 22 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سائبر آباد پولیس نے آج کہا کہ اسے دلت اسکالر روہت ویمولہ خود کشی کیس میں قانونی نقطہ نظر کا انکار ہے جبکہ پولیس کو ریوینیو حکام کی رپورٹ ملی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ متوفی کا ایس سی برادری سے تعلق نہیں ہے ۔ روہت نے جنوری 2016 میں حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس میںخود کشی کرلی تھی جس کے بعد ملک بھر میںاحتجاج شروع ہوا تھا ۔ کمشنر سائبر آباد سندیپ شنڈیلیہ نے بتایا کہ پولیس کو رپورٹ میں کہا گیا ہے روہت ایس سی برادری سے تعلق نہیں رکھتا تھا ۔