روہت ویمولا کی موت پر اظہار تعزیت ، خود کشی کے لیے مجبور کرنے کی مذمت

صاحب آراسے سازشوں کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل ، حیدرآباد سیول سوسائٹی ارکان کا مشترکہ بیان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : حیدرآباد سیول سوسائٹی کے مشترکہ بیان میں ارکان سوسائٹی نے روہت کی موت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے اس نا مناسب قدم اٹھانے کے لیے اس پر دباؤ بنانے کی خفیہ سازش کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا ہندوتوا طاقتیں عدم روا داری کے اپنے منصوبہ کے تحت دادری اور اس طرح کے حالات پیدا کرنے کی خفیہ سازشیں رچ رہی ہیں ۔ ارکان نے کہا ہم روہت ویمولا کی موت پر ایک مرتبہ پھر تعزیت پیش کرتے ہیں اور تمام صاحب آراء کو اس طرح کی خفیہ سازشوں کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہیں ۔ متوفی کی روح کی تسکین کے خواہاں ارکان میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست ، سید وقار الدین ایڈیٹر رہنمائے دکن ، عثمان بن محمد الہاجری ، ڈی ڈبلیو پی سی ، سید کریم الدین شکیل ، محمد عبدالقدوس غوری ، خالد حسن عوامی انصاف مومنٹ ، کمال اطہر ، پریسیڈنٹ ، ڈبلیو پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ ، مولانا احمد رشادی ، سٹی پریسیڈنٹ ، الحاج سید سلیم ، وائس پریسیڈنٹ ، پی ایف آئی ، سید اظہر قادری ، ڈی ڈبلیو پی پی ، وارث خاں ، پریسیڈنٹ ، تلنگانہ ڈبلیو پی سی ، شرف الدین احمد ، وی پی ، ایس ڈی پی آئی ، پروفیسر سید جہانگیر ، پروفیسر ایس ایس قادری ، ایم ایس زماں موظف آئی اے ایس پریسیڈنٹ سوشیل انیشیٹیو لیگل ریمیڈیز ، میجر ایس جی قادری ، کوئیلیشن فار پیس اینڈ ہارمونی ، ڈاکٹر یسین ہاشمی ، سوسائٹی فار پیس اینڈ ٹالرنس ، سید حامد حسین شطاری ، صدر سنی علماء بورڈ ، سید طارق قادری ، جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی ، محمد تراب ہیومن رائٹس کارکن ، عبدالجبار صدیقی جنرل سکریٹری ہیومین ویلفیر فاونڈیشن ، ایس کیو مسعود کنوینر سنٹر فار پیس اسٹیڈیز ، اظہر الدین اسٹیٹ سکریٹری ایس آئی او ، ٹی ایس ثنا اللہ خاں ، کنوینر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، مسلم فرنٹ ، عبدالستار ، کنوینر آواز ، جیون کمار کنوینر ہیومن رائٹس فورم ، محمد افضل ، کنوینر اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیوک رائٹ ، منیر پٹیل کنوینر انصاف ، اشفاق کنوینر چھتری ، غیاث اکبر فورم فار ایکویٹی اینڈ جسٹس شامل ہیں ۔۔