روہت ویمولا کی ماں کو مسلم لیگ سے مالی مدد کا ہنوز انتظار

نئی دہلی۔22 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو سال قبل انڈین یونین مسلم لیگ نے ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کے خاندان کو امداد کا جو وعدہ کیا تھا ، ابھی تک ہنوز منتظر امداد ہے۔ روہت ویمولہ نے اپنے آپ کو ہاسٹل روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی، اس وقت (آئی یو ایم ایل) نے روہت ویمولہ کے خاندان کو گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ وعدہ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور امبیڈکر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (اے ایس اے) کی نمائندگی پر کیا گیا تھا جس کا روہت ویمولہ ایک حصہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مکان کے لیے جگہ کی بھی شناخت کی جاچکی تھی جو وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان ’’کوپور اوور رو‘‘ کے بنام موجود ہے۔ تاہم 2 سال ہونے کے باوجود وعدہ وفا نہ ہوسکا۔