روہت موت کی تائید پر اے بی وی پی کا ہفتہ طویل احتجاج

آج آغاز ، تمام یونیورسٹیز کا احاطہ ، عدالتی تحقیقات پر زور :ونئے بدری
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) کے نیشنل جنرل سکریٹری مسٹر ونئے بدری نے بتایا کہ 28 جنوری تا 3 فبروری کے درمیان سنٹرل یونیورسٹی ریسرچ اسکالر روہت کی خود کشی واقعہ پر ملک گیر سطح کے تمام یونیورسٹیز میں احتجاجی پروگرام منظم کیا جائے گا ۔ وہ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد روہت کی فیملی کے ساتھ انصاف رسانی کے لیے زور دینا ہے ۔ ہفتہ طویل اس احتجاجی پروگرام کے دوران اے بی وی اجلاس ، سمینارس منعقد کریگی ۔ اس کے علاوہ پمفلٹس کی تقسیم کے ذریعہ کارنرس ، اجلاسوں میں اس بات سے واقف کروایا جائے گا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے واقعہ کا حقیقی راز کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں دلت اور غیر دلت کے مسائل نہیں ہیں تاہم غیر سماجی عناصر یونیورسٹی کے ماحول کو یونینوں کے ذریعہ خراب کررہے ہیں ۔ مسٹر ونئے نے روہت کی مشتبہ موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ قومی جنرل سکریٹری اے بی وی پی مسٹر ونئے بدری نے پروفیسرس جیسے سوامی دیشیما ، سدسن چیتھی ، کے وائی رتنم ، ہری بابو ، لکشمی نارائنا ، ہرا گوپال کے خلاف بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔۔