بالی ووڈ کے مصروف ترین ڈائرکٹر کہے جانے والے کامیاب ہدایتکار روہت شیٹی نے کلرس چینل سے خطروں کے کھلاڑی شو کیلئے 30 کروڑ کی ڈیل سائن کی ہے وہ اس شو کو اپنے 40 اسٹنٹس کے ساتھ ڈائرکٹ کرینگے جو روہت کیلئے ان کے ایکشن اور دوسرے ڈپارٹمنٹس میں کام کرینگے ۔ اس طرح یہ اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا شو قرار دیا جارہا ہے اس شو کی تکمیل کے فوری بعد روہت اپنی اجئے دیوگن اسٹار فلم ’’ سنگھم 2 ‘‘ کی شوٹنگ شروع کردینگے اس دوران روہت نے ایکتا کپور کیلئے بالاجی کی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کیلئے انہیں 20 کروڑ روپئے ڈائرکشن فیس کے طور پر ادا کئے گئے ہیں ۔ روہت کے قریبی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں انہوں نے دھرما پروڈکشن کیلئے کرن جوہر کی ایک فلم کا معاہدہ 16 کروڑ میں طے کیا ہے بتایا جارہا ہے کہ کرن کی اس فلم کو جسے روہت شیٹی ڈائرکٹ کرینگے میں سلمان خان کو لیڈ رول میں سائن کیا گیا ہے ۔