حیدرآباد 23 فروری (پی ٹی آئی) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات کے لئے مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل کی طرف سے تشکیل شدہ ایک عدالتی کمیشن نے آج سے اپنی سماعت کا آغاز کیا۔ تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے سماجی انصاف نے سماعت کا بائیکاٹ کیا۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے رجسٹرار ایم سدھاکر نے پی ٹی آئی سے کہاکہ جسٹس (ریٹائرڈ) اشوک کمار روپن وال کے ایک رکن کمیشن نے آج سے سماعت کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہاکہ سماعت کے آخری دن 25 فروری کو کمیشن کے اجلاس پر حاضر ہوں گے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ایک رکن ایس منا نے کہاکہ سماعت کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔