انکم ٹیکس استثنیٰ دیا جائے: گڈکری
نئی دہلی۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز وزیر نتن گڈکری ہندوستان میں سڑک حادثات کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ روڈ سیفٹی پروگرامس کیلئے دیئے جانے والے عطایات کو انکم ٹیکس سے صدفیصد استثنیٰ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہر سال ہزاروں افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں جو یقیناقابل تشویش ہے۔