حیدرآباد 23 جون ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اسکولی بچوں کو لے جانے والی گاڑیوں کے حادثات کو روکنے کیلئے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 643 معاملات درج کئے ۔ انل کمار ایڈیشنل کمشنر حیدرآبا د ٹریفک پولیس نے کہاکہ اسکولی بچوں کو لے جانے والے آٹوز کے خلاف خصوصی مہم چلائی جاتی ہے ۔قبل ازیں ایسے آٹوز کے ہوئے حادثات میں کئی بچوں کی جانیں گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو ایس ایم ایس روانہ کرتے ہوئے ان سے خواہش کی جاتی ہے کہ ان کے بچوں کو لے جانے والی گاڑیاں محفوظ ہیں یا نہیں اس بات سے باخبر رہیں ۔اس خصوصی مہم کے لئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔