روپیہ کی قدر میں 6-7% کمی : آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی روپیہ کی قدر میں رواں سال عملی طور پر صرف 6 تا 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو افراط زر سے مربوط ہے۔ یہ قدر رواں سال کرنسی میں حقیقی انحطاط کا لگ بھگ نصف ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے یہ بات کہی۔ تاہم آئی ایم ایف نے متنبہ کیا کہ روپیہ کی قدر میں کمی تیل اور پٹرولیم اشیاء جیسی چیزوں کی درآمد سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اس لئے ڈالر کے مقابل روپیہ کی قدر تغیر پذیر رہے گی۔