روپئے کی قدر میں گراوٹ وزیراعظم پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی ۔ /6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرنسی میں تیزی سے گراوٹ کیلئے وہی ذمہ دار ہیں۔ کانگریس نے حیرت کا اظہار کیا کہ اب بہت جلد بی جے پی یا ہندوستانی کرنسی تیزی سے گرجائیں گے ۔کانگریس ترجمان منیش تیواری نے یہ بھی سوال کیا کہ آخر اس ملک کا وزیر فینانس کون ہیں ۔ ایک وزیر فینانس کی حیثیت سے مظاہرہ کررہا ہے تو دوسرا بھی خود کو وزیر فینانس ظاہر کررہا ہے ۔