یو اے ای درہم کے مقابل 18.83 روپئے
دوبئی۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درہم کے مقابل روپئے کی قدر میں شدید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ آج شام روپئے کی قدر میں درہم کے مقابل 18.83 روپئے درج کی گئی اور یہ مارکٹ کے بند ہونے تک اوسطاً قدر 18.82 روپئے پر آکر رُک گئی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپئے کی قدر 69.14 روپئے دیکھی گئی ہے۔ جون کے آخری ہفتہ میں روپئے کی قدر میں سب سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ بعدازاں روپئے کی قدر میں بتدریج بہتر نظر آئی۔