روپئے کی قدر مزید گھٹ کر 69.12 روپئے ہوگئی

ممبئی 20 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلسل تیسرے سشن میں گراوٹ کی وجہ سے روپئے کی قدر اب تک کی سب سے کم ترین ہوگئی ہے ۔ اب روپئے کی قدر فی ڈالر 69.12 روپئے ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چینی کرنسی یوان کی شرح میں بھی گراوٹ آئی ہے ۔ بینکوں کے درمیان شرح تبادلہ میں روپئے کی قدر استحکام کے ساتھ شروع ہوئی تھی تاہم بعد میں یوان کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے روپئے کی قدر میں بھی گراوٹ درج کی گئی ۔