رومن انگلش میں ’’نماز کے طریقہ‘‘ کی کتاب دفتر سیاست میں دستیاب

حیدرآباد 26 جون (راست) مکتبہ تعلیم بالغان بیگم پیٹ کی طرف سے دینیات اور سیرت النبی ﷺ کے بعد اس ماہ مبارک میں ادارہ سیاست کے تعاون سے نماز کے مکمل طریقہ پر کتاب بنام ’’نماز گائیڈ‘‘ کی اشاعت عمل میں آئی ہے جو رومن انگلش میں ہے اور اسّی صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں نماز کے طریقہ کے ساتھ ساتھ صف بندی، مسجد کے آداب، اذکار نماز مع قرآنی سورتیں (ذمّے سورہ) کو عربی متن کے ساتھ رومن انگلش میں پیش کیا گیا ہے۔ کرسی پر نماز کے مسائل، نماز کے طریقہ کے خاکے، عورتوں کی نماز، طہارت، سجدہ سہو وغیرہ درج ہے۔ رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف بیٹھنے والے اور طاق راتوں میں شب داری کرنے والوں کے لئے یہ کتاب قابل مطالعہ ہے۔ خواہشمند حضرات اس کتاب کو دفتر سیاست سے رعایتی قیمت صرف 30/- روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں۔