نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یکم مئی سے رومنگ میں میں موبائیل کالس 23 فیصد سسٹے ہوجائیں گے جبکہ ایس ایم ایس 75 فیصد تک سستے ہوسکتے ہیں کیونکہ ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی نے ان شرحوں میں کمی کردی ہے ۔ تاہم اتھاریٹی کے ان احکام کے بعد صارفین کو اپنے ہوم سرکل میں فون کالس اور ایس ایم ایس پر ملنے والی اسکیمات سے استفادہ کی سہولت نہیں ہوگی جب وہ رومنگ میں ہوں۔ اتھاریٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے نیشنل رومنگ کالس اور ایس ایم ایس پر سیلنگ شرحوں میں کمی کردی ہے اور ٹیلیکام سرویس فراہم کرنے والوں کو لازمی کردیا گیا ہے کہ وہ خصوصی رومنگ پلان متعارف کروائیں ۔ ان تبدیلیوں پر یکم مئی 2015 سے عمل آوری ہوگی ۔ اتھاریٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی ٹیلیکام آپریٹر کے سیلنگ ریٹس میں کٹوتی کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔ اب تبدیلیوں کے بعد ایس ٹی کالس کی شرح رومنگ میں 1.15 روپئے ہوجائیگی جو پہلے 1.50 روپئے تھی ۔ اسی طرح ایس ایم ایس سابق کے 1.50 روپئے کی بجائے 38 پیسے میں بھیجا جاسکے گا ۔ علاوہ ازیں اب آپریٹرس لوک ایس ایم ایس پر صرف 25 پیسے چارچ کرسکتے ہیں جو فی الحال 1 روپیہ ہے ۔ آپریٹرس اب لوکل کال پر فی منٹ ایک روپیہ کی بجائے 80 پیسے صارفین سے وصول کرسکتے ہیں۔