باکو، 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے جمعرات کو کہا کہ روس اور آذربائیجان باہمی وقارو احترام کے ساتھ اور مفادات کے توازن کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔مسٹر پوٹن نے یہاں روس ۔ آذربائیجان علاقائی فورم کے اجلاس سے خطاب کے دوران، روس اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرف اشارہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے درمیان تعلقات ضرور اچھے پڑوسی اور باہمی وقار وا حترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ ہم لوگ ہمیشہ مفادات کو لے کر توازن چاہتے ہیں اور اسے تلاش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ روس اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ دینے کے لئے راہ ہموار کرنے کے دستاویزات پر یکم ستمبر کو روس کی سوچی میں ‘بلیک سی ریزورٹ’ میں منعقد ایک اجلاس میں دستخط کیا گیا تھا۔روسی خبررساں ایجنسی طاس کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ مسٹر پوٹن نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی مارکیٹ میں تقریبا 700 مشترکہ منصوبے چل رہے تھے ، جبکہ ملک میں روس کی براہ راست سرمایہ کاری 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔ 2017 میں، آذربائیجان کی زرعی مصنوعات کی روس کو سپلائی میں تقریبا 12 فیصد ہوئی جو 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ہمارے ساتھی اس علاقے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔