روس کے کئی بین البراعظمی میزائیلس کی آزمائش

ماسکو ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کئی بین البراعظمی میزائلس کی آزمائشی پرواز کی۔ اس مشق کا منصوبہ صدر ولادیمیر پوٹن نے بنایا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب پڑوسی ملک یوکرین میں بحران عروج پر ہے جبکہ روسی فوج نے ٹوپول بین البراعظمی بالسٹک میزائیل کی اپنے شمالی علاقہ سے آزمائشی پرواز کی۔ علاوہ ازیں ’’کئی مختصر مسافتی میزائیلس کی آزمائشی پرواز آبدوز کشتیوں سے شمالی اور بحرالکاہل کے بحری بیڑوں سے کی گئی۔ خبر رساں ادارہ نے محکمہ دفاع کے عہدیداروں کے حوالہ سے کہا کہ تمام میزائیلس کی آزمائش کامیاب رہی۔