ماخابچالا۔25جون (سیاست ڈاٹ کام ) روس کی فوج نے کہا کہ اس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو فائرنگ کے تبادلہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ وزارت داخلہ شمالی کاکاسوز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکو صورتحال والے شمالی کاکاسوز میں دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو روسی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ روسی فوج نے کہا کہ یہ علاقہ مسلم انتہا پسندوں کا مشہور مرکز ہے اور یہاں اسلامی عسکریت پسندی اچھی طرح نشوو نما پارہی ہے ۔ بعض عسکریت پسند داغستان اور شمالی کاکاسوز کے دیگر علاقوں میں مقیم ہیں ‘ جہاں وہ دولت اسلامیہ کے مقامی گروپس کے ساتھ الحاق رکھتے ہیں ۔