ماکھا چکالا (روس) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی روس کی جمہوریہ داغستان کے ایک قصبہ کی جامع مسجد شعلہ پوش ہوگئی ۔ پولیس کے ترجما ن فتین ابیدستوف نے کہا کہ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم پوری مسجد راکھ کا ڈھیر ہوگئی۔ یہ مسجد چیچنیا کی سرحد سے متصل علاقہ کزلیار میں واقع تھی۔ پولیس کے ترجمان ابیدستوف نے کہا کہ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا جبکہ مسجد جل کر خاکستر ہوگئی۔