روس کے خلاف یوکرین کی مزاحمت جاری: پورو شینکو

منسک ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اب ان کا ملک روس کے ساتھ ’حقیقی جنگ‘ میں ہے اور یوکرین کے باشندوں کو روسی حملے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ صدر پیٹرو پوروشینکو نے برطانوی نشریاتی ادارہ کو بتایا کہ انھیں اپنے روسی ہم منصب پر بھروسہ نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے۔ روس مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس نے باقاعدہ فوجی اور بکتر بند گاڑیاں یوکرین میں باغیوں کی مدد کیلئے بھیجی ہیں۔