روس کی عدالت میں فائرنگ، 4 ہلاک

ماسکو ۔ یکم اگست(سیاست ڈاٹ کام) روسی عہدیداروں نے کہا ہیکہ ماسکو کے مضافات کی عدالت میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ ملک کے اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے پانچ مدعی علیہان نے ماسکو کی علاقائی عدالت میں دوگارڈز کی نگرانی میں پہنچنے کے بعد فرارہونے کی کوشش کی تھی۔ اس ادارہ نے کہا کہ مدعی علیہان میں سے ایک نے اپنی ہتھکڑی کے ذریعہ ایک سیکوریٹی گارڈ کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی اس دوران وہ ان گارڈز کے اسلحہ لیکر فرار ہوگئے تھے جس کے ساتھ ہی عدالتی گارڈس نے فائرنگ شروع کردی اور مقام واقعہ پر تین مدعی علیہان ہلاک اور دو گارڈز زخمی ہوگئے۔ حکام نے کہا کہ ایک درجن سے زائد موٹر رانوں کی ہلاکتوں میں مشتبہ طور پر ملوث 9 افراد کی ٹولی کے خلاف مقدمہ کی سماعت سے قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ روسی ذرائع ابلاغ نے اس کو ’’آٹو موبائیل سارقین کی بڑی ٹولی‘‘ قرار دیا ہے۔

 

یروشلم میں اجلاس اشتعال انگیز
مسلم ریاستوں کی مذمت
استنبول ۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے مسلم ممالک کے ایک اہم گروپ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ وہ اشتعال انگیز کارروائیاں کرتے ہوئے فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ اور بحران میں گہرائی پیدا کررہا ہے۔ ترکی میں ایک غیرمعمولی اجلاس استنبول میں منعقد ہو ا جس میں عالم اسلام کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔