نیویارک،30جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائک پومپیو نے روس کے بارے میں امکان کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کو ہدف بنائے گا۔مائک پومپیو نے سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاحال امریکہ اور یورپ کے معاملات میں مداخلت کی روسی کوششوں میں قابل ذکر کمی کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے ۔انہوں نے شمالی کوریا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مہینوں میں امریکہ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے ذریعے ہدف بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے ۔خیال رہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ روس نے امریکہ کے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے دنیا کی بہترین خفیہ سروس ہے اور اس کے ساتھ کہا کہ ہم وہاں جائیں گے تاکہ امریکی عوام کے واسطے خفیہ معلومات کو حاصل کریں گے ۔ایک برس سے سی آئی اے کی سربراہی کرنے والے مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ان کا مشن سی آئی کو کھلا چھوڑنا اور اس پر بوجھ کم کرنا ہے ۔یہ ایک ایجنسی ہے جو ایک ایسی دنیا میں کام کر رہی ہے جس کے بارے میں پیش قیاسی نہیں کی جا سکتی ہے جہاں خفیہ معلومات فوجی کارروائی کی بنیاد ہوتی ہیں جبکہ وہ سیاسی تنازعہ کی وجہ بھی بن جاتی ہیں۔