ماسکو27جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے ساراتوو علاقے میں واقع ایک کیفے میں گیس بوائیلر میں دھماکے ہونے سے وہاں موجود 40 افراد میں سے 22 افراد زخمی ہو گئے ۔ مقامی ہنگامی محکمہ نے یہ اطلاع دی۔محکمہ نے کہا کہ زخمی افراد میں 14 افراد کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جن میں سے چھ شدید زخمی ہیں۔دھماکے میں دو بچے بھی جھلس گئے ہیں۔ ان کی صحت پر مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے ۔