روس کیساتھ نئے معاہدہ میں نیوکلیئر ہتھیار بھی شامل : امریکہ

واشنگٹن،۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جان ھیٹن نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ درمیانے فاصلہ کے جوہری طاقت ( آئی این ایف) معاہدے ملتوی ہونے کے بعد روس کے ساتھ ہونے والے نئے معاہدے کے دائرے میں تمام جوہری ہتھیار شامل ہوں۔مسٹر ھیٹن نے منگل کو امریکی سینیٹ مسلح سروسز کمیٹی کے سامنے دیئے گئے بیان میں کہا‘‘روس اس وقت جس نئے معاہدے کے لئے کوشش کر رہا ہے اس میں تارپیڈو، کروز میزائل اور ھائپرسونک میزائل معاہدے کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ہونے والے اسٹریٹجک ہتھیار معاہدے کے دائرے میں تمام جوہری ہتھیاروں کو لایا جائے‘‘۔امریکہ نے دو فروری کو 1987 کی آئی این ایف معاہدے کو باضابطہ طور پر ملتوی کر دیا تھا۔ آئی این ایف معاہدے کے دائرے میں 310 سے 3400 میل دور تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے تمام روایتی اور جوہری میزائل شامل تھے ۔