روس کو ہندوستان کیساتھ S-400 میزائل سودا ہونے کی امید

ماسکو۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روس نے ہندوستان کے ساتھ زمین سے فضائمیں مار کرنے والے S-400 میزائل کے سودے پراس سال دستخط ہونے کی امید ظاہر کی ۔ یہ اطلاع انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے دی ہے ۔انٹر فیکس نیوز ایجنسی نے وفاقی فوجی تکنیکی تعاون ایجنسی کے حوالہ سے بتایا کہ اس سودے سے جڑے تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل کر لیا گیا ہے اور صرف قیمتوں کا تعین کیا جانا باقی ہے ۔ایجنسی کے سربراہ دیمتری شگائیوو نے بتایا کہ اس سال اس معاہدے پر دستخط ہو نے کی توقع ہے ۔