روس کا ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو بہتر بنانے کا منصوبہ

ارکتسک۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوو نے کہا ہے کہ روس ہندوستانی فضائی کے لڑاکا طیاروں SU-30کو مزید بہتر کر سکتا ہے ۔مسٹر بوریسوو نے صحافیوں کو کہا‘‘ ہندوستان کے پاس SU-30لڑاکا طیاروں کی تعداد 200 ہے ۔روس ان طیاروں کی آپریٹنگ مدت کو بڑھانے کے لئے ان کو جدید کر سکتا ہے۔روسی نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ان لڑاکا طیاروں کو مزید بہتر کرنے میں ایس یو -30 ایس ایم الیکٹرانک آلات کی شکل و صورت تبدیل کی جائے گی جس سے طیارے کی آپریٹنگ اخراجات میں کمی آئے گی۔مسٹر بوریسوو نے کہا کہ روس اپنے بھی SU-30 لڑاکا طیاروں کو مزید بہتر بنائے گا۔