روس نے پہلے ‘موبائل نیوکلیئر پاور پلانٹ’ کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا

ماسکو۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روس نے دنیا کے پہلے ‘موبائل نیوکلیئرپاور پلانٹ’(این پی پی)کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے ۔روساٹام نیوکلیئر کارپوریشن کی ایک معاون کمپنی نے چہارشنبہ کو اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے ۔نیوکلیائی توانائی اسٹیشن کے ڈائریکٹر روزینیرگوٹام نے کہا،‘‘یہ کامیاب تجربہ روساٹام کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔حالیہ مہینوں میں منصوبے کے مطابق این پی پی کی پالیسیوں اور آلات کی صلاحیت میں تدریجی اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے سبھی ضروری جائزے لئے جارہے تھے ۔