ماسکو ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں ایک سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے بعد روس اور برطانیہ کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں اور ہفتے کو ماسکو نے روس میں 50 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔برطانیہ کی جانب سے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد روس نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔تاہم اب روس کا اصرار ہے کہ مزید 50 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیاہے۔