روس میں یوگا کلاسیس پر امتناع

لندن ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ایماء پر حالیہ دنوں میں بین الاقوامی یوم یوگا منایا گیا تھا جہاں کئی ممالک میں بیک وقت یوگا ورزشیں کی گئی تھیں۔ وہیں روس کے ایک شہر میں یوگا کلاسیس پر امتناع عائد کردیا گیا ہے کیونکہ حکومت یہ جانچ کرنا چاہتی ہیکہ یوگا کی وجہ سے کہیں مذہبی منافرت یا اختلافات تو رونما نہیں ہورہے؟

داعش نے دو خواتین کے سر قلم کردیئے
بیروت ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ گروپ نے شام میں ’’جادوٹونا‘‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دو خواتین کے سر قلم کردیئے۔ شام میں خواتین کے سر رقلم کردینے کی اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس مانیٹز کے سربراہ سمیع عبدالرحیم نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی معاملات میں میاں بیوی کے دو جوڑے تھے اور بیویوں کے ساتھ ان کے شوہروں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔