ماسکو۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر آج موت کے جبڑوں سے بچ نکلے جبکہ ان کا ہیلی کاپٹر روس کے مشرق ِ بعید علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ یہ ایک کمیاب پُرمسرت اختتام تھا کیونکہ روس شہری ہوا بازی کے حادثوں کے سلسلے میں بدنام ہے۔ مگ 8 ہیلی کاپٹر جس میں محکمہ جنگلات کے آتش فرو عملہ کے 11 ارکان مسافروں میں شامل تھے، یہ ہیلی کاپٹر دیہات چیکنڈہ میں حادثہ کا شکار ہوا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔