ماسکو ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) روس کی عوام نے حکومت روس کے کرپشن کے خلاف ملک گیر سطح پر کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور کئی افراد کے گرفتار کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ آج کا احتجاج سمجھا جاتا ہے کہ ملک گیر سطح پر سب سے بڑے احتجاجی مظاہروں میں سے ایک تھا ۔ احتجاجیوں کے درمیان ہمہ آہنگی موجود تھی اور وہ کثیر تعداد میں 2011-12ء کے احتجاجی مظاہروں کے بعد جو داغدار پارلیمانی انتخابات کے خلاف کئے گئے تھے ‘ پہلی بار اتنی کثیر تعداد میں بروقت روس کے ہر شہر میں سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔ ماسکو میں دوپہر کے وقت سرکاری خبر رساں اداروں کے بموجب احتجاجی مظاہرے خاموشی سے نکالے گئے ۔ خبررساں ویب سائٹس اور سوشل میڈیا نے تاہم ولادی واسٹوک اور مشرق بعید کے کوہ یورل کے دامن میں واقع یکاٹرنگ برگ میں کئی گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے ۔ احتجاجی منصوبہ بندانداز میں ماسکو اور سینٹ پیٹرس برگ میں دوپہر مظاہرہ میں شرکت کیلئے نکل آئے ۔ احتجاجی مظاہرے اپوزیشن قائد ایلکسی نوالنی اور وزیراعظم روس کے کئی بنگلوں ‘ کشتیوں اور انگور کے باغات خریدنے کی اطلاعات سے تحریک پاکر کئے گئے تھے ۔