ماسکو ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آج ماسکو کی ایک عدالت کے قریب 200 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ زبردست فسادات کا دفاع کرنے والے 8 افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور صدر روس ولادیمیر پوٹین کے خلاف احتجاج کو غیرقانونی قرار دے دیا گیا تھا۔ احتجاجیوں کے خلاف کارروائی کو پوٹین کی ناراضگی کا نتیجہ سمجھا جارہا ہے۔ مجرم قرار دینے کے فیصلہ کے خلاف ضلعی عدالت کے باہر سماجی کارکنوں کے حامی تقریباً ایک ہزار افراد جمع ہوگئے تھے لیکن پولیس نے کمرہ عدالت میں صحافیوں اور ارکان خاندان کے سوائے کسی کو بھی داخلہ کی اجازت نہیں دی۔ جو افراد احتجاجی نعرہ بازی کررہے تھے پوسٹرس یا پرچم لہرا رہے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔