ماسکو، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس میں پولیس نے ’قومی یوم اتحاد‘کے موقع پر اتوار کو ماسکو میں حکومت مخالف مظاہروں میں شامل کم از کم چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔آرایف ای / آر ایل نے مظاہروں کے خلاف قانونی کارروائی کی نگرانی کرنے والے گروپ اوویڈی-انفو کے حوالہ سے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں میں روس کے ضلع لیوبلنو میں قوم پرستی کی ریالی منعقد کرنے والے تین افرادبھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے تین دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔