روس میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی، 7 افراد گرفتار

ماسکو۔29جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے دوسرے سب سے بڑے شہر سینٹ پیٹسبرگ میں ریل ٹریفک نظام اور عوامی مقامات پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بناے والے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔وفاقی سلامتی سروس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات کی وسیع تحقیقات کے پیش نظر اب ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ تاہم، یہ اطلاع دی گئی ہے کہ حراست میں لئے گئے تمام ملزم غیر ملکی شہری ہیں۔ اس سے پہلے گذشتہ تین اپریل کو مشتبہ حملہ آوروں نے سینٹ پیٹسبرگ میں میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکہ کیا تھا جس میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔