ماسکو ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے دارالحکومت ماسکو کے شمال مغرب میں واقع ایک شاہراہ پر دو بسوں کی ٹکر میں 13 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ علاقائی حکام کے مطابق حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایک منی بس شاہراہ پر چلتے چلتے اچانک ڈرائیور کے ہاتھ سے بے قابو ہوکر دوسری جانب سے آنے والی ٹریفک کی سڑک پر آگئی اور وہاں سے گزرنے والی ایک بڑی بس سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ ٹیور نامی شہر کے قریب رونما ہوا۔ علاقائی وزارت خارجہ کے ترجمان ودیم لیوشن نے یہ بات بتائی۔ تمام مہلوکین چھوٹی بس میں سفر کرنے والے مسافرین تھے۔ روس میں ٹریفک قوانین کی جانب سے لاپرواہی برتے جانے پر اکثر و بیشتر سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔