روس میں بچے کو بھوکا مارنے والی ماں کو 6 سال قید

ماسکو ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وکٹوریا کی عدالت نے 11 ماہ کے بچے کو کمرہ میں بند کرکے بھوک اور پیاس سے ماردینے والی ماں کو 6 سال کی قید کی سزاء سنائی۔ میڈیا کے مطابق روس کے شہر روسٹو سے تعلق رکھنے والی ماں نے اپنے 11 ماہ کے بچے کو بھوکا پیاسا چھوڑ کر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ہفتہ تک تفریح کیلئے چلی گئی۔ واپس آئی تو بچہ مر چکا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہیکہ 17 سالہ وکٹوریا نامی ماں نے اپنے شوہر کے فوج کی ملازمت پر واپس جانے کے بعد اپنے 11 ماہ کے بیٹے ایگور کو واکر میں چھوڑ کر اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ہفتہ کیلئے تفریح کرنے کیلئے چلی گئی جبکہ اس دوران بچہ بھوک اور پیاس سے تڑپتا رہا۔ ملزمہ اس ایک ہفتہ کے دوران کتے کو پانی پلانے کیلئے گھر واپس آئی تھی لیکن تب بھی اس نے اپنے بچے کو نہیں دیکھا۔ تفتیش کے مطابق بچہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ جسم پر کھال اور ہڈیوں کے سواء کچھ نہیں تھا۔ جج نے اپنے فیصلے میں بچے کی موت کی تحقیق کرتے ہوئے اسے ماں کی ظلم و زیادتی قرار دیا اور وکٹوریا کو 6 سال کی سزاء سنادی۔