روس سے دفاعی سامان خریدنے پر امریکہ کا ہندوستان کو انتباہ

واشنگٹن ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایڈمرل نے ہندوستان کو کسی بھی قسم کی دفاعی سازوسامان یا آلات روس سے خریداری پر انتباہ دیا ہے۔ ایڈمرل نے مزید کہاکہ ایسی کوئی بھی معاملت ہے ۔ انڈو پیسیفک معاہدوں پر نظرثانی پر مجبور ہونا پڑے گا جو تعلقات میں خرابی کا باعث ہوگا۔ ایڈمرل فلپ ایس ڈیوڈسن نے کہا کہ سینیٹ آرمڈ سرویس کمیٹی نے کل کہا کہ ہندوستانی ملٹری سابق سوویت یونین پر عرصہ دراز تک منحصر تھی اور اسکے بعد روس سے تعلقات استوار کئے تاکہ اس کی ٹیکنالوجی اور تربیت حاصل کرسکیں۔ ڈیوڈسن نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد کسی کے تعلقات کو توڑنا نہیں بلکہ ہمارے پرانے تعلقات کو اس طرح استوار کرنا ہیکہ وہ سوویت یونین اور روس سے اپنے تعلقات غیرمحسوس طریقے پر الگ تھلگ کرلیں۔ واضح رہیکہ یہ تمام معاملات ’’کاٹسا‘‘ کے تحت ہیں جو امریکہ کی ترجیحات کے بالمقابل روس، ہندوستان کے ساتھ مل کر امریکہ کے ’’سوپر پاور والی امیج‘‘ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔